ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہلیال شاہراہ کنارے کھڑی کار میں نعش : مردہ شخص کےسرپر لگی گولی  کا نشان

ہلیال شاہراہ کنارے کھڑی کار میں نعش : مردہ شخص کےسرپر لگی گولی  کا نشان

Mon, 11 Feb 2019 18:51:14    S.O. News Service

ہلیال:11؍فروری (ایس او نیوز) شہر سے 10کلومیٹر دور شاہراہ کنارے  کھڑی کار میں ایک  شخص مردہ حالت میں پائے جانے کا واقعہ پیش آیا  ہے۔

ہلیال سے یلاپور جانےو الی شاہراہ کنارے والی گھٹر پارکا ر کھڑی ہوئی تھی، راہ گیروں نے اسٹارٹ کار کی ڈرائیور سیٹ پر شخص کو مردہ دیکھاتو فوری طورپر پولس کو اطلاع پہنچائی ۔ پولس جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا تو مردہ شخص کی عمر قریب 40برس کی ہے۔ اس کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کےمطابق مردہ شخص کا نام منجوناتھ واسو ہے، میسور ضلع نرسی پور تعلقہ کے کاروہلی دیہات شائع ہے۔

کارڈرائیور سیٹ پر مردہ پائے گئے شخص کے سرپر گولی لگنےسے زخم ہواہے ، دیسی پستول اس کے پیروں کے پاس پڑی ہوئی تھی۔ ماہرین کی تفتیش ہونی تھی اسی لئے کار وہیں چھوڑ کر نعش کو محفوظ کیاگیا ہے۔ واقعہ سے کئی شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں، معاملے کو لےکر سی پی آئی لوکاپور بی ایس کی رہنمائی میں پی ایس آئی آنند مورتی جانچ میں جٹے ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل ایس پی گوپال کرشنا بیاکوڈ ، ڈی وائی ایس پی موہن پرساد جائے وقوع پہنچ کر معائنہ کیا ہے۔


Share: